ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ جیل میں جمشید دستی پر ظلم نے دورآمریت کی یاد تازہ کردی ہے ،ایک معززرکن پارلیمنٹ کیساتھ اس سلوک پر سیاسی جماعتیں کیوں خاموش ہیں ؟۔سیاسی جماعتیں جمشیددستی کی گرفتاری اور جیل پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں۔جمشیددستی نے کوئی جرم کیا ہے توپارلیمنٹ کے ممبران پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی جائے۔خبررساں ادارے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ
جمشید دستی جنوبی پنجاب کے غریبوں کی آواز ہے ،ان کی گرفتاری اور جیل میں ظلم انتقامی کاروائی ہے۔پارلیمنٹ رکن قومی اسمبلی کے ساتھ زیادتی کررہی ہے،حکمرانوں کو ایسی روایات نہیں ڈالنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جمشیددستی کی گرفتاری پر جنوبی پنجاب کی عوام میں خاصی بے چینی پائی جاتی ہے۔رکن قومی اسمبلی نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کے غریب لوگوں کیلئے آواز اٹھائی۔وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف جمشیددستی کی گرفتاری اور جیل میں ان پرظلم کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں رہا کرائیں۔