لاہور ( آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سیدمنصور علی شاہ نے ایم این اے جمشید دستی پر جیل میں تشدد اور غیر انسانی سلوک سے متعلق نوٹس لے لیا۔ فاضل چیف جسٹس نے اس حوالے سے جج انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا، سیشن جج سرگودھا اور جج انسداد دہشت گردی عدالت ڈی جی خان سے رپورٹس طلب کر لیں۔دریں اثناءرکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز ، تفصیلات کے
مطابق ایم این اے جمشید دستی کی رہائی کیلئے عوام نے بھی آواز اٹھانا شروع کر دی ہے۔ جمشید دستی کی رہائی کیلئے ان کی بہن نے بھی حکومت وقت سے اپیل کی ہے، انہیں رہا کرانے کے لئے سوشل میڈیا پر بھی باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ #FreeJamshedDasti کے نام سے ٹوئٹر پر خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے جو ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے جبکہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جمشید دستی غریب رکن قومی اسمبلی دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریفوں کی سفاکیت شرمناک ہے ، سیاسی گاڈفادر ضیاءالحق کے ورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، ببلو کی جے آئی ٹی میں پیشی پر یہ اور انکے چیلے آنسو بہاتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا۔انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور سنگین جرائم کے باعث اپنی پیشی ہو تو مظلومیت کا رونا روتےہیں