بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولپور ٹینکر سانحہ میں جاں بحق ایک سو پچیس افراد کی تدفین آج کی جائے گی جبکہ المناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سانحہ احمد پور شرقیہ میں مرنے والے ایک سو پچیس افراد کی اجتماعی تدفین کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، آئل ٹینکر حادثے نے دیہات کے دیہات اجاڑ دیے، جو بچ گئے وہ اپنے پیاروں کےسفر آخرت کی تیاری کر رہے ہیں.المناک حادثے میں ایک سو پچیس ناقابل شناخت میتوں کو بستی نذیر آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔حکام کے مطابق شناخت کیلئے ورثا سے ڈی این اے کے نمو نے لے لئے گئے ہیں، رپورٹ آنے میں دس روز لگ سکتے ہیں۔دوسری جانب سانحے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر میں ٹینکر مالک، منیجر اور ڈرائیور کو نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ انتیس رمضان کو ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افرادجاں بحق اور سو سے زائدزخمی ہوگئے تھے، واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا اور لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔