ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک ہی دن عید منانے کا خواب ادھورا پاکستان میں آج کہاں کہاں عید منائی جا رہی ہے؟

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہی دن عید منانے کا خواب کا ادھورا رہ گیا۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع اور قبائلی علاقوں میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے چارسدہ میں نمازعید ادا کی ،جبکہ قومی کرکٹر جنید خان نے بھی پشاور میں عید کی نماز ادا کی۔ کراچی میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید منارہی ہے۔اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نےمسجد غازی گل بابا ، چارسدہ ، اور قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں نے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی ۔ کراچی میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید الفطر منارہی ہے،

بوہری کمیونٹی نے عید کی نماز صدر کی طاہری مسجد میں ادا کی ۔ عید کی نماز کے بعد ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔عیدکے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ نماز عید سے قبل مسجد کے اطراف کو سراغ رساں کتو ں سے چیک کیا گیااور مسجد میں داخل ہونے والے ہر شخص کی تلاشی لی گئی ،عید کے پر مسرت موقع پر بھی شہری چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کو بھول نہ پائیں اور کہا کہ جیت سے ان کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نے بھی پشاور میں عید کی نماز ادا کی۔نماز عید کے اجتما ع کے بعد اجتماعی دعا مانگی گئی جسمیں ملک کی سا لمیت اور امت مسلمہ میں امن وامان کے قیام و اتفاق اتحاد کےلئے دعائیں کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…