اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں عید ایک ہی دن ہو گی، چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل ہوگا، مفتی پوپلزئی کے اچانک غائب ہونے کے بعد مفتی منیب نے اہم اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک ہی دن عید کے حوالے سے مفتی پوپلزئی کے اچانک غائب
ہونے کے بعد مفتی منیب نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار ملک بھر میں عید الفطر ایک ہی دن ہو گی جبکہ چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل منعقد کیا جائے گا اورملک بھرسے چانددیکھنے کی شہادتیں اکٹھی کرنے کے بعدہی عیدالفطرکااعلان کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ مفتی منیب کا ایک ہی دن عید کے اعلان کو نہایت معنی خیز لیا جا رہا ہے کیونکہ مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی پوپلزئی جو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ہم پلہ ایک رویت ہلال کمیٹی بنا کر ہر سال رمضان اور عید کا اعلان کرتے ہیں کہ بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ اچانک غائب ہو گئے ہیں اور ان کے قریبی ذرائع ان کے دبئی روانہ ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں۔ مفتی پوپلزئی کو آخری بار اسلام آباد ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل لائونج میں دیکھا گیا تھا اور ان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ مفتی پوپلزئی کی دبئی روانگی کے بعد بتایا جاتا ہے کہ اب پاکستان میں وہ 2اگست کو واپس آئیں گے۔مفتی منیب سے جب مفتی پوپلزئی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ پوپلزئی کہاں ہیں۔