جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں شمولیت،بابر اعوان نے سرپرائز دیدیا،حیرت انگیز اعلان

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹربابر اعوان بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ گاڈ فادر نے تمام اداروں کواپنے قبضے میں لے رکھا ہے ٗ پاناما کیس میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔ ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان کی شمولیت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بابر اعوان کے بیٹے والد سے پہلے تحریک انصاف میں آئے ٗ

عمران خان نے کہاکہ بابراعوان اب شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ادارے تباہ ہوگئے ہیں،سپریم کورٹ، جے آئی ٹی میں ثابت ہوا کہ ہمارے ادارے تباہ ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ اور فوج کے علاوہ سارے اداروں پر گاڈ فادر کا قبضہ ہے ٗہمارے ادارے تباہ کیے گئے ٗسب ادارے تو گاڈ فادر نے تباہ کردئیے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف 2اداروں فوج اورسپریم کورٹ کی ساکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف سکڑتا ہوا اسٹیٹس کو اور دوسری طرف عوام ہیں ٗتبدیلی وہ ہوگی جب ملک میں ادارے مضبوط ہوں گے،سنگاپور اور ملائیشیا ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ (ن )لیگ نے مجھ پرالیکشن کمیشن میں چارپانچ کیس دائرکیے ہیں، وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں، یہ باہر سے سب کچھ سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں صرف ایک پارٹی سے لوگ نہیں آرہے ٗجوبھی پارٹی میں شامل ہوا،اس نے کوئی مطالبہ نہیں کیا،خیبرپختونخوا میں دیگرجماعتوں سے بھی لوگ شامل ہو رہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں اور یہ باہر سے سب کچھ سامنے آیا ہے جب کہ پاناما کیس میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا اس موقع پر بابر اعوان نے سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21سال بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے میری رہ نمائی کی ہے ٗ وقت آ گیا ہے کہ میں حقیقی اپوزیشن جماعت میں شامل ہو جاؤں۔بابر اعوان نے کہاکہ میں پاکستان کے کپتان کو خوش آمدید کہتا ہوں، سینیٹ کی نشست چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت بھی چیلنج تھا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تبدیلی گھر بیٹھے نہیں آئے گی، انصاف کے حصول کیلئے وزارت چھوڑ دی ٗمیرا ایجنڈا اقتدار ہوتا تو 2018 تک سینیٹر رہتا۔انہوں نے کہاکہ وکلا اور میڈیا کا احسان کبھی نہیں بھلا سکتا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…