اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیرمال سردار علی امین گنڈا پور کو اپنے انتخابی حلقہ میں گلیڈئر جہاز کے ذریعے عیدی گرانے سے روک دیا ، عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ڈانٹ پلا دی ہے ۔ گزشتہ روز عمران خان نے میڈیا کے استفسار پر بتایا کہ انہوں نے
علی امین گنڈا پور کو برا بھلا کہا کہ تم نے یہ کیا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمی غریب عوام کی دل آزاری کے مترادف ہے ۔ عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور آج ڈیرہ اسماعیل خان میں جہاز سے اپنے ووٹر میں عیدی تقسیم نہیں کر سکیں گے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے انہیں اس سے روک دیا ہے