اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف دلدل میں پھنس چکےاس سے نکلنے کیلئے ان کے پاس کوئی راستہ نہیں، معروف وکیل و ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف وکیل و ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں
اور میرا سابق بیان بھی ریکارڈ پر ہے اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ پانامہ کیس کی شکل میں وزیراعظم نواز شریف ایک سیاسی دلدل میں دھنس چکے ہیں اور ان کے پاس کوئی راستہ نہیں اس سے باہر نکلنے کیلئے ۔ یہ ایک ایسی دلدل ہے جس میں بطور ایک سیاسی کارکن اور قانون دان میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ وہ کیسے اس دلدل سے باہر نکلیں گے۔