اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

کراچی جیل کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن، قیدیوں کی بیرکوں سے ایسی چیزیں برآمد کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 19  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سینٹرل جیل میں رینجرز، ایف سی اورپولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بیرکوں سے لاکھوں روپے نقد اور ممنوعہ سامان برآمد ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو قیدیوں کے فرار کے بعد دوسری مرتبہ آپریشن کیا گیا ہے۔جیل پولیس کے مطابق سینٹرل جیل میں ہونے والا آپریشن گئی گھنٹوں تک جاری رہا

اور اس میں کالعدم تنظیم، لیاری گینگ وار اور خطرناک قیدیوں سمیت تمام بیرکس کی تلاشی لی گئی ۔ ایف سی، رینجرز اور پولیس کی اس مشترکہ کارروائی کو کراچی جیل کی تاریخ کا سب سے بڑا سرچ آپریشن کہا جارہا ہے۔ آپریشن کے دوران قیدوں کو بیرکس سے نکلنے پر پابندی تھی۔سرچ آپریشن کے دوران ایف سی اوررینجرز نے جیل میں قید 7 ہزار قیدیوں کی جامہ تلاشی لی جس کے دوران سیاسی جماعتوں، کالعدم تنظیموں اور لیاری گینگ وار ملزموں کے قبضے سے 35 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے بیرک سے 12، ایم کیو ایم کے بیرک سے 70 اور گینگ وار ملزمان کے بیرک سے 100 اسمارٹ فونز بھی پکڑے گئے ہیں۔ایف سی اور رینجرز نے اس کارروائی کے دوران مختلف بیرکس سے فریج ، ڈیپ فریزر اور فرنیچر کے علاوہ درجنوں ٹی وی بھی برآمد کئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ صرف ایک بیرک سے 30 ٹی وی جبکہ ایک قیدی سے سات لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے بیرک سے قیدیوں کا کچا راشن اور گیس سلنڈرزبھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ممنوعہ اشیا کی جیل میں موجودگی پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…