پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے بچوں کیلئے دودھ تیار کرنے والی کمپنیوں کو آخری نوٹس جاری کردیا۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بچوں کیلئے فارمولہ دودھ تیار کرنے والی کمپنیوں کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی تمام کمپنیوں کو اپنی مصنوعات پر واضح حروف میں ماں کے دودھ کی اہمیت اجاگر کیا گیا ہو۔ حکومت نے ان کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ آخری نوٹس ہے۔ لہذاء ان کمپنیوں کو واضح پیغام میں لکھنا ہوگا کہ ماں کا دودھ آپ کے بچے کیلئے بہترین غذا ہے۔ یہ اسہال اور دیگر بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں
مدد دیتا ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے تمام ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو یہ الفاظ اردو اور انگریزی میں لال روشنائی سے ڈبے کے 40 فیصد حصے پر تحریر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بچوں کیلئے فارمولہ دودھ تیار کرنے والی تمام کمپنیوں کو اپنی مصنوعات پر الفاظ تحریر کرنے کیلئے 60 دن کی مہلت دی گئی ہیں مہلت ختم ہونے کے بعد ایسی تمام مصنوعات کی فروخت غیر قانونی ہوگی۔ جن کے ڈبوں کے 40 فیصد حصے پر ماں کے دودھ کی اہمیت والا پیغام درج نہیں ہوگامحکمہ صحت کے انسپکٹرز ایسی مصنوعات رکھنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔