اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں دو عیدوں کی روایت برقرار رہنے کے امکانات

datetime 18  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں دو عیدوں کی روایت برقرار رہنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں خیبر پختونخوا کی مسجد قاسم علی خان سمیت زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے ایک روز پہلے طلب کر لئے گئے ہیں اور چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہونے کی صورت میں 25جون کو خیبر پختونخوا کے اکثریتی اضلاع میں عید الفطر منائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی مسجد

قاسم علی خان سمیت زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 25 جون کی بجائے 24 جون کو طلب کئے گئے ہیں کیونکہ خیبر پختونخوا کے اکثریتی اضلاع میں رمضان المبارک کا آغاز27 مئی بروزہ ہفتہ سے ہوا تھا اور اسی مناسبت سے 29 رمضان 24جون کو آتا ہے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاؤرمیں 25جون کو طلب کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اگر 24 جون کو مسجد قاسم علی خان سمیت اگر کسی بھی زونل رویت ہلال کمیٹی میں عید الفطر کے چاند کی شہادت 24جون کو موصول ہوگئی تو 25 جون کو عید الفطر منائی جائے گی ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے خیبر پختونخوا کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی جو کہ مسجد قاسم علی خان میں بیٹھتی ہے کو 25جون کے اجلاس میں اپنا نمائندہ بھیجنے کی دعوت دی گئی ہے جس کے جواب میں مسجد قاسم علی خان کی جانب سے 24جون کے اجلاس میں حکومتی نمائندہ بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا تاہم اس مطالبے پر وزارت کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی وزارت مذہبی امور کی جانب سے ملک بھر میں عید الفطر ایک ساتھ منانے کیلئے کوششیں کی گئی تھی اور عید الفطر سے چند روز قبل مسجد قاسم علی خان کے خطیب مولانا شہاب الدین پوپلزئی کو سرکاری سطح پر عمرہ ادائیگی کیلئے بھجوا دیا گیا تھا جس کیو جہ سے مسجد قاسم علی خان کی جانب سے ایک روز قبل اعلان نہ

ہوسکا مگر امسال وزارت مذہبی امور کی جانب سے ملک بھر میں ماہ صیام اور عید الفطر کو ایک ہی روز منانے کیلئے کسی قسم کی پیش رفت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے مسجد قاسم علی خان کی جانب سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد رمضان المبارک کا اعلان کر دیا گیا ذرائع کے مطابق سینٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں نے رویت ہلال کمیٹی کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے پیش کئے جانے والے رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کے حوالے سے بل پر غور کیا جارہا ہے جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے موجودہ چیرمین جو کہ گذشتہ 10سالوں سے براجمان ہیں سمیت تمام ممبران کو ختم کرکے نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ذرائع کے مطابق اگر 24جون کو مسجد قاسم علی خان سمیت صوبے کی کسی بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی اور صوبے کی سطح پر 25جون کو عید الفطر کا اعلان کیا تو 25جون کو پشاؤر میں ہونے والا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بے معنی ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…