اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاروعدہ گواہ معاف گواہ بننے کےلئے تیارہوگئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ نوازشریف کے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاروعدہ گواہ بننے کےلئے
تیارہوگئے ہیں اوراس حوالے انہوں نے متعلقہ حکام کواپناپیغام بھی بھیج دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف چاہتے ہیں کہ کسی بھی طریقے کسی بھی قسم کااین آراوطے پاجائے لیکن ایسانہیں ہورہاہے اوراب وزیراعظم نوازشریف کے پاس آخری آپشن یہی رہ گیاہے کہ وہ اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے الیکشن کااعلان کردیں۔