اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی کو کسی سوال پر مطمئن نہیں کیا لگ رہا ہے جے آئی ٹی کو دھمکیوں پر بھی جے آئی ٹی بنے گی۔ وزیراعظم 5ماہ تک وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران نبیل گبول نے انکشاف یا کہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی کو کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور کسی سوال پر مطمئن نہیں کر سکے3گھنٹے پورے ہونے پر وزیراعظم کھڑے ہو گئے
اور کہا میرا وقت پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ممبران کو دوحہ بھیجنے سے تاثر جائے گا کہ وزیراعظم کی سپورٹ کی جا رہی ہے جے آئی ٹی قطر سے بھی خالی ہاتھ واپس آئے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم5ماہ تک وقت گزارنا چاہتے ہیں وہ (ن) لیگ کو متحد رکھنے کے لئے استعفیٰ نیہں دیں گے۔ لگ رہا ہے کہ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے پر ایک اور جے آئی ٹی بنے گی۔ دیکھنا چاہتے ہیں کہ حکومت عدلیہ کے ساتھ کیاکر رہی ہے