لاہور ( این این آئی) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران توڑپھوڑپرجیل کاٹنے والا گلوبٹ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک کا کہنا ہے کہ گلوبٹ انہیں مختلف نمبروں سے ٹیلی فون کرکے تنگ کررہاہے۔ تفصیلات کے مطابق گلوبٹ کو تقریباً دوسال قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران گاڑیوں کی توڑپھوڑکرنے پرسزا ہوئی لیکن وہ رہا ہو چکا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر سرگرم نظرآرہاہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر
رکن اسمبلی فائزہ ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوبٹ انہیں ٹیلی فون کرکے تنگ کررہاہے، گلوبٹ نے انہیں فون پرکہاکہ وہ ایک مشہور شخص ہے جسے ہر کوئی جانتا ہے۔فائزہ ملک نے کہاکہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں،ایوان میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی کرتی رہیں گی۔