اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عامرمتین نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہے ہیں اورحکومت کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ کرکے ایک مثال قائم کردی ہے ۔نجی ٹی وی کے چینل میں گفتگوکرتے ہوئے عامرمتین نے کہاکہ یہ واقعی پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ پاکستان کاکوئی وزیر اعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہا ہے لیکن یہ فخر کی نہیں بلکہ شرم کی بات ہے کیونکہ ان پر کئی سنگین اور بھونڈے الزامات عائد ہیں
جن میں منی لانڈرنگ ، وسائل سے زائد اثاثے رکھنے اور کرپشن کے الزامات شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرکسی اورملک کاوزیراعظم ہوتاتوپہلے استعفی دیتااوربعدمیں پیش ہوتا۔انہوں نے کہاکہ ایک کرنل نے وزیر اعظم ہاؤس فون کر کے وزیراعظم نواز شریف کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا ہے اوراب مسلم لیگ (ن) کی طرف سےاعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کا بندہ کیوں شامل کیا گیا۔اورن لیگ اس پران پراعتراضات لگارہی ہے ۔