اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ترجمان راشد بلال کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم کوئٹہ ڈویڑن اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں05اوربارکھان میں 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو، سبی اور لاڑکانہ میں46، نوکنڈی، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، رحیم یار کان، سکھر45 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 25اور زیادہ سے زیادہ 40،اسلام آباد 21اور 37،کراچی 29اور36،پشاور 25اور39،کوئٹہ میں کم سے کم 21اورزیادہ سے زیادہ 35،کوئٹہ 12اور34جبکہ چترال میں 15اور زیادہ سے زیادہ 35ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے