اسلام آباد(آئی این پی)پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں تصویر لیک کرنیو الے شخص کا نام اور ادارہ بتائے بغیر کہا گیا کہ مجرم کو ہٹا کر واپس اس کے ادارے میں بھیج دیا گیا ۔ پیر کو جے آئی ٹی نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ پشی کردی جس میں مجرم کا نام اور ادارہ نہیں بتایا گیا صرف یہ بتایا گیا کہ مجرم کو ہٹا کر
اس کے ادارے میں بھیج دیاگیا ہے ۔ 5جون کو سوشل میڈیا پر چلنے والی تصویر کا معاملہ علم میں آیا جس کی جے آئی ٹی نے تحقیقات کیں اور 24گھنٹے کے اندر مجرم کی نشاندہی کی گئی ۔ تحقیقات کے 24گھنٹے کے اندر ہی رپورٹ بینچ کو پیش کردی گئی ۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق تصویر لیک کرنے والے شخص کو اس کے تفویض کردہ ذمہ داری سے فوری ہٹا دیا گیا اور واپس اس کے اپنے ادارے میں بھیج دیا گیا ۔ متعلقہ ادارے نے تصدیق کی ہے کہ محکمانہ انکوائری کرلی گئی ہے ۔