اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12 بجے سے پیر اور منگل کی درمیانی شب 12 بجے تک ووٹ ڈالے گئے۔ پی ٹی آئی کے رجسٹرڈ ووٹرز کو مخصوص نمبر سے ایس ایم ایس بھیجا گیا جس میں ووٹرز کو انصاف گروپ کیلئے
مخصوص 1 اور احتساب گروپ کے مخصوص 2 ہندسوں کو منتخب کرنے کا آپشن دیا گیا تھا۔ انصاف گروپ پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں جبکہ احتساب گروپ نے نیک محمد خان کی قیادت میں انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لیا جبکہ پارٹی کے رجسٹرڈ ووٹرز نے دو دن جاری رہنے والی پولنگ کے دوران ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کے انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کئے جا رہے ہیں۔