جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف 15جون کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ،یہ سب کس کی کوششوں کانتیجہ ہے ؟سپریم کورٹ جے آئی ٹی کے الزام پر کون ساحکم جاری کرسکتی ہے ،جاوید چوہدری کاچونکادینے والاتجزیہ

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(جاوید چوہدری )پاکستان جس دن معرض وجود میں آیا پاکستانی قوم اس دن سے ایک ایسےملک کا راستہ دیکھ رہی ہے جس میں قانون اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کی نظر میں وزیراعظم اور عام شخص برابر ہو‘ جس میں سائیکل چور اور خزانہ چور دونوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو‘ یوں محسوس ہوتا ہے وہ پاکستان اب زیادہ دور نہیں ہے‘ 15 جون کو وزیراعظم خود چل کراس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

جو سپریم کورٹ نے شریف فیملی کے خلاف تشکیل دی‘ وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا فیصلہ کر کے بڑے دل کا مظاہرہ کیا‘ ہم اس بڑے دل پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ وزیراعظم کے پیش ہونے سے ملک میں ایک نئی مثال قائم ہو گی‘ اوراس کے بعد بااثر لوگوں کیلئے احتساب سے بچنا آسان نہیں ہو گا‘ اس مثال کیلئے جہاں وزیراعظم خراج تحسین کے لائق ہیں وہاں عمران خان کی کوششوں کا اعتراف نہ کرنا زیادتی ہو گی‘ یہ عمران خان کی دہائیوں پر مشتمل کوششیں ہیں جن کے نتیجے میں آج وزیراعظم اپنا حساب دینے کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں‘ ہم عمران خان کے کارکنوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔عمران خان نے آج مطالبہ کیا میاں نواز شریف کو جے آئی ٹی کے سامنے جانے سے قبل اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔ عمران خان کا مطالبہ ایک لحاظ سے درست دکھائی دیتا ہے‘کیوں؟ کیونکہ ماضی میں جب یوسف رضا گیلانی کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا تو میاں نواز شریف نے گیلانی صاحب کو اسی قسم کا مشورہ دیا تھا۔ میاں صاحب کو آج اپنے الفاظ کا پاس کرتے ہوئے ایک روشن مثال بن جانا چاہیے‘ کیا وزیراعظم یہ مثال بھی قائم کریں گےجبکہ آج جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ حسین نواز کی تصویر جے آئی ٹی کے اندر سے لیک ہوئی تھی اور ذمہ دار کواس کے ادارے میں واپس بھجوا دیا گیا ہے‘

وہ کون تھا‘ یہ نہیں بتایا گیا‘ کیوں؟ جے آئی ٹی نے الزام لگایا‘ ریاستی ادارے بروقت ریکارڈ فراہم نہیں کر رہے ہیں لہٰذا جے آئی ٹی ساٹھ دنوں میں کام مکمل نہیں کر سکے گی‘ ادارے تعاون کیوں نہیں کر رہے اور اگر تحقیقات ساٹھ دنوں میں مکمل نہ ہوئیں تو کیا ہو گا‘ کیا سپریم کورٹ تحقیقات مکمل کرانے کیلئے وزیراعظم کے اختیارات سلب کر نے کا حکم بھی دے سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…