اسلام آباد (آئی این پی) پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں رکاوٹوں کے باعث 60 دن میں تحقیقات مکمل نہیں کی جا سکتیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 60 دنوں میں سے 30 دن گزر چکے ہیں۔ ریاستی ادارے ریکارڈ
فراہم کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی کو پانامہ کیس کی تحقیقات 60 دن میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ دئے گئے ٹائم فریم سے ایک دن بھی زیادہ دینے کا نہیں سوچ سکتے ۔ تاہم تحقیقات میں رکاوٹوں میں اب جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں ٹائم فریم سے متعلق درخواست دائر کر دی۔