اورنج لائن بس اکتوبر سے چلانے کا فیصلہ

12  جون‬‮  2017

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے اورنج لائن بس کا آغاز رواں برس اکتوبرسے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔یہ بس منصوبہ ا ور نگی ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن سے شروع ہو گا اور بورڈ آفس ناظم آباد پر گرین بس لائن سے آکر ملے گا۔دوسری جانب گرین لائن بس منصوبہ اس منصوبے کے 2ماہ بعد شروع ہو سکے گا۔اورنج لائن کے مسافروں کو گرین لائن میں سفر کرنے کے لیے مزید دو ماہ یعنی دسمبر تک انتظار کرنا پڑیگا اورنج لائن بس ناگن چورنگی بھی جائے گی،

واضح رہے کہ اورنج لائن بس منصوبے کو معروف سماجی شخصیت عبدالستاار ایدھی کے نام سے منسوب کرکے ایدھی بس لائن کا نام دیا گیا تھا جبکہ ایدھی بس لائن ڈپو تین ایکڑ کے رقبے پر قائم کیاگیا ہے جس میں 35بسوں کو پارک کرنے کی سہولت حاصل ہوگی،منصوبے کے تحت چار کلو میٹر پر مشتمل ایدھی بس لائن کو دو مرحلوں میں مکمل کیا جارہا ہے ،منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام پہلے ہی شروع کیا جا چکا تھا،اب تک اس منصوبے پر 40فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ،ڈی جی ماس ٹرانزٹ محمد اطہر نے اس حوالے سے بتایا کہ مشکل مرحلہ حل کر لیا گیا ہے اور اب انتہائی تیزی سے کام جا ری ہے اور قوی امید ہے کہ رواں برس اکتو بر میں اس بس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کراچی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت مختلف علاقوں کے شہریوں کیلئے مختلف روٹس پر معیاری بسوں کے ذریعے سفرکی سہولت فراہم کر نے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔اس سے شہر کی ترقی کی کوششوں میں واضح تبدیلی نظر آئے گی اور کراچی میں ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا۔ ایدھی بس لائن منصوبے پر ایک ارب انیس کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن اور نگی سے ایدھی بس لائن کا روٹ شروع ہوگا جو باچا خان برج،عبداللہ کالج ،اورنگی نمبر 5اور پونے پانچ عبد اللہ کالج کے راستے بورڈ آفس پر اختتام پذیر ہوگا

اور سرجانی سے آنے والے گرین بس منصوبے سے ملے گا۔اس روٹ پر پچاس ہزار روزانہ سے زائد مسافروں کو سہولت میسر آئے گی ،انہوں نے کہا کہ حکومت بس ریپڈ ٹرانزٹ کے تحت چلنے والی بسوں میں سینئر سٹی زنز، طلبہ ، صحافیوں کو خصوصی رعایت دے گی ۔ان بسوں میں سفر کرنے والوں کے لیے ماہانہ کی بنیاد پر کار ڈ کے اجرا کا نظام بھی قائم کیا جا ئے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…