اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ جے آئی ٹی نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایف آئی اے افسر رحمن ملک کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایف آئی اے افسر سینیٹر رحمان ملک کوتحقیقات کیلئے طلب کر لیا ہے۔ رحمان ملک نے ملک سے باہر ہونے کے باعث کل
پیشی سے معذرت کرتے ہوئے جی آئی ٹی سے نئی تاریخ دینے کی درخواست کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے دفتر نے طلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جی آئی ٹی کے سمن موصول ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ پانامہ جے آئی ٹی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کو 13 جون کو طلب کیا ہے۔