لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا سکولوں میں بچوں کو ’’ ٹیبلٹ ‘‘کی بجائے سکول بیگز دینے کا منصوبہ، وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سرکاری سکولوں کے طلبا کو1 کروڑ 37 لاکھ مفت سکول بیگز دینے کی اصولی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکول کے بچوں کو بھاری بھر کم بیگ سے چھٹکارہ دلانے کے لئے دو سال قبل ٹیبلٹس دینے کا منصوبہ شروع کیا گیا
لیکن چند ہزار بچوں کو ٹیبلٹس فراہم کرنے کے بعد منصوبہ سرد خانے میں پڑگیا۔ سرکاری سکولوں کے 1 کروڑ 37 لاکھ طلباوطالبات کو سکول بیگز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کی اصولی منظوری وزیراعلی پنجاب کی جانب سے دی جاچکی ہے۔ فی بیگ کی 350 سے 400 روپے لاگت ہوگی۔ منصوبے کے لئے دو تجاویز زیرغور ہیں ,پہلے مرحلے میں پہلی، چھٹی اور آٹھویں جماعت کے بچوں کو بیگ دیئے جائیں گے۔ جس کے لئے 82 کروڑ کے فنڈز درکار ہیں