اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخواپولیس کی تعریفیں تو سب نے سنی ہوںگی مگر اب ایک ایسی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان جب بھی کسی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہیں تووہاں پرخیبرپختونخواپولیس کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کی بات ضرورکرتے ہیں اورساتھ ہی ان کادعوی ہے کہ خیبرپختونخواکی پولیس سیاسی دبائوسے آزاد اورایک ڈسپلن والی پولیس ہے دوسرے صوبوں کوبھی ایساکرنے پرزوردیتے ہیں لیکن ایک ویڈیوایسی سامنے آئی ہے کہ جس میں پشاور پولیس کا

ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد دکھایاگیاہے، پشارمیں پولیس اہلکار نے ڈرائیور کو بالوں سے کھینچ کر گاڑی سے باہر نکالا اور زدوکوب کیا۔جس کوویڈیومیں صاف دیکھاجارہاہے کہ سٹی پیٹرولنگ فورس کے اہلکار خیبرروڈپرٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔ٹیکسی ڈرائیور کو پہلے گاڑی میں زدو کوب کیا گیا پھربالوں سے کھینچ کر ٹیکسی سے نکالاگیااور تشددکیاگیا ساتھ ہی اس ویڈیو میں کچھ لوگو سادہ کپڑوں میں ملبوس ہیںجویہ تماشادیکھ رہے ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ پولیس نے اس وقت ٹیکسی ڈرائیورپرتشددشروع کیاجب اس کی ایک کارسوارسے تلخ کلامی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے ٹیکسی ڈرائیورکوگاڑی سے باہرنکالااوراس پرتشددشروع کردیا،پولیس کی حرکت کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی تاہم ابھی تک اعلی پولیس حکام کی طر ف سے اس واقعہ پرکوئی ایکشن لینے کی کوئی خبرسامنے نہیں آئی ہے ۔واضح رہے کہ اپریل میں جے یوآئی کے اجتماع کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار نے معمر شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کا آئی جی خیبرپختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں تحقیقات کا حکم دیاتھا۔نوشہرہ میں ٹریفک پولیس اہلکار نے ادب واحترام کی ساری حدیں پار کردیں۔ اہلکار نے جے یو آئی کے اجتماع کے دوران ایک بزرگ شہری کو رکنے کا کہا لیکن نہ رکنے پراہلکار نے اسے زوردار لات ماردی جس سے بزرگ شخص

زمین پر جا گرا لیکن اہلکار نے یہیں پر بس نہ کیا بلکہ بزرگ کو ایک اور لات رسید کرکے تہذیب اور شرم کی تمام حدیں ہی پھلانگ ڈالیں۔وردی کے نشے میں چور ہاتھ میں اسلحہ تھامے اہلکار درندگی کی انتہا کرکے چلتا بنا اوراس بدمعاشی کو لوگ دیکھتے ہی رہ گئے جب کہ بزرگ کی خاموشی اوربے چارگی سوائے تماشا بننے کے کچھ نہ کرسکی بعد اس اہلکارکوملازمت سے فارغ کردیاگیاتھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…