ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جمشید دستی کو کیوں گرفتار کیا گیا ؟ حکومت کا اس سے کیا تعلق ہے ؟ دعوے نے ہلچل مچا دی

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے حکومت جے آئی ٹی کو جوابات دینے سے قاصر ہے،توجہ ہٹانے کیلئے جمشید دستی کی گرفتاری جیسے اقدامات کررہی ہے،مٹھائیاں بانٹنے والے بھاگنے کی تیاریاں کررہے ہیں،احتساب کے راستے میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے ۔

وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ تحقیقات تک مستعفی ہوجائیں۔سپریم کورٹ سے بھرپور تعاون کریں گے،جمشید دستی کی رہائی کامطالبہ کرتا ہوں۔جمشید دستی نے صدر کی تقریر کے دوران احتجاج ریکارڈ کرایا اس لیے ان کے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی ۔شیخ رشید پر ایک کارکن کے ذریعے حملہ کرایا گیا۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا پی ٹی آئی نے دیگر جماعتوں کے ساتھ اسپیکر سے درخواست کی ہے۔جمشید دستی کی رہائی کا مطالبہ کرتاہوِں۔اسپیکر سے کہا کہ بجٹ سیشن میں جمشید دستی کو بلوایا جائے۔اسپیکر سے پوچھا کیا جمشید دستی کی گرفتاری کی اجازت لی؟ اسپیکر نے کہا مجھے اطلاع دی گئی تھی۔جمشید دستی نے صدر کی تقریر کے دوران احتجاج ریکارڈ کرایا۔شاہ محمود قریشی نے کہا ایک وزیر نے انھیں دھمکی دی کہ اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔جمشید دستی کے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی۔شیخ رشید پر ایک نمائندے،کارکن کے ذریعے حملہ کرایا گیا۔جمشید دستی کو بلا کر ان کا موقف سنا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جے آئی ٹی کو جوابات دینے سے قاصر ہے۔حکومت جے آئی ٹی سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے اقدامات کررہی ہے۔

مٹھائیاں بانٹنے والے بھاگنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا احتساب کے راستے میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے۔ن لیگ قانون وانصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی تو ہم قانونی اداروں کے ساتھ ہوں گے۔یہ اپوزیشن کو دبانے کی کوشش ہے۔سپریم کورٹ سے بھرپور تعاون کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم تحقیقات تک مستعفی ہوجائیں۔( خ ف)

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…