لاہور( این این آئی)کوٹ لکھپت کے علاقے سے صندوق سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے مردہ خانے منتقل کر کے شناخت کے لئے کوششیں شروع کر دیں ۔بتایا گیاہے کہ مقامی پولیس کوٹ لکھپت کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران انہیں ایک صندوق نظر آیا جسے مشکوک جانتے ہوئے اہلکاروں نے کھولا تو اس سے خاتون کی لاش
برآمد ہوگئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون کے ہاتھ او رپاؤں رسیوں سے باندھ کر لاش کو صندوق میں بند کیا گیا تھا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کرکے اس کی شناخت کے لئے کاوشیں شروع کر دی ہیں۔ علاوہ ازیں چند روز قبل کاہنہ کے علاقے سے ملنے والی بوری بند لاش کی شناخت ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق مقتول چاند نادر آباد کا رہائشی ہے۔