لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان میں اب اے ٹی ایم مشینوں سے پینے کاپانی بھی ملے گا، حیرت انگیز منصوبہ شروع، تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں واٹر اے ٹی ایم مشینیں نصب کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔ان واٹر اے ٹی ایم مشینوں سے شہریوں کو معیاری پانی بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کالوراڈو امریکہ کے اشتراک سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں یہ مشینیں لگائی جائیں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ منصوبہ 3 لاکھ
74 ہزار 599 امریکی ڈالرزمالیت سے زائدسرمائے سے شروع کیاجارہاہے جس کوپاکستان یونائیٹڈ اسٹیٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ پر آئی ٹی یونیورسٹی کے ڈاکٹر توقیر توصیف اور مصطفیٰ نسیم مل کر کام کریں گے جبکہ منصوبے کی نگرانی امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کرے گا۔جس کے ذریعے صاف پانی نہ ملنے سے متعلق شکایات کا ازالہ ہوگا اور پانی کی کوالٹی کو آن لائن مانیٹربھی کیاجاسکے گا ۔