شیخوپورہ(آئی این پی )عمرہ کی سعادت کے لیے جانے والے بہن بھائیوں کی ذہانت کام کرگئی، دوست کو چیزیں دینے والا ملزم اورمشکوک بیگ تھانہ بھکھی پولیس کے حوالہ کردیاگیا،بتایا گیا ہے کہ مختا ر احمد ولد بشیر احمد اپنی بہن یاسمین کوثر کے ہمراہ چند دنوں بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے کی تیاریاں کررہے تھے کہ اسی دوران محمد عمران ولد رحمت سکنہ کوٹ کرم دین ضلع ننکانہ صاحب جس نے دونوں بہن بھائیوں کے ویزئے کا بندوبست کروایا تھا ان کے گھر ڈیرہ گلاب سنگھ
میں آیا اور کہا کہ سعودی عرب پہنچنے پر ایک بندہ آئے گا اس کو یہ بیگ دے دیجئے گا شک پڑنے پر مختار احمد نے بیگ کھول کر چیک کیاتوا س میں تقریبا ایک کلو شیشہ پاوڈر تھا جس کو دیکھتے ہی مختار احمد نے تھانہ بھکھی پولیس کو اطلاع کردی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بھکھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈیرہ گلاب سنگھ پہنچ گئے جنہوں نے1کلو شیشہ پاوڈر بیگ کو تحویل میں لیتے ہوئے ملزم محمد عمران کوحراست میں لے کر اسکے خلاف کاروائی شروع کردی ہے ۔