اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت اطلاعات ونشریات کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب بچپن میں بہت ذہین اور شرارتی بچی تھی ‘ مجھے صدر ایوب خان بہت پسند تھے ‘ میر ے کالج کے دنوں میں ایوب خان کیخلاف ہڑتالیں ہوئی تھیں مگر میں نے ان میں حصہ نہیں لیا تھا بعد ازاں ہاسٹل میں میرے ساتھ والے کمرے میں رہنے والی ایک لڑکی اغواء ہوئی
تو ہم لوگوں نے ہڑتالوں میں حصہ لینا شروع کر دیا اور لڑکی کو بازیاب کروایا۔ یہاں سے میرے سیاسی کیریئر کا آغاز ہوا۔ ہفتہ کو سرکاری ٹی وی کے رمضان نشریات پروگرام میں ہلکی پھلکی گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فلمیں دیکھنا اور ناول پڑھنا پسند ہے۔ میں نے اپنی سرکاری مصروفیات کے باوجود کبھی بھی اپنے بچوں کو نظر انداز نہیں کیا بلکہ ان کا پورا خیال رکھا۔ میں نے سیاست بھی ہمیشہ عبادت سمجھ کر اور اس ملک کی عوام کیلئے کی ہے۔ بیگم کلثوم نواز سے میرا گہرا تعلق ہے۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہاکہ مریم اورنگزیب بچپن میں بہت ذہین اور شرارتی بچی تھی۔ اسے 4 سال کی عمر میں ہم نے سکول میں داخل کروا دیا تھا اور وہ پڑھنے میں بہت تیز تھی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے صدر ایوب خان بہت پسند تھے۔ میرے کالج کے دنوں میں ان کے خلاف ہڑتالیں ہوئی تھیں مگر میں نے ان میں حصہ نہیں لیا مگر بعد ازاں میرے ہاسٹل کی لڑکی کو اغواء کر لیاگیا تو ہم نے ہڑتالوں میں حصہ لیا اور لڑکی کو بازیاب کروایا۔ اس وقت جاوید ہاشمی صاحب بھی ہمارے ساتھ ہڑتالیں کیاکرتے تھے۔ یہاں سے میر ے سیاسی کیریئر کا آغاز ہوا اور پھر آگے چلتا ہی چلا گیا۔ میری تمام سیاسی پارٹیوں میں دوستیاں ہیں۔