جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مائنس نواز شریف فارمولا نہ پہلے منظور تھا نہ آئندہ ہوگا ٗعابد شیر علی

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے واضح کیا ہے کہ مائنس نواز شریف فارمولا نہ پہلے منظور تھا نہ آئندہ ہوگا ٗسیاسی جماعتیں سن لیں پاکستان میں نوازشریف کے بغیر سیاست نہیں ہوگی ٗ آصف علی زر داری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ٗایان علی اور عزیر بلوچ کے معاملے پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ٗسیاسی لوگ سیاسی طریقے سے نواز شریف کا مقابلہ کریں ٗ اداروں کے پیچھے لومڑی کی طرح چھپ کر حملہ نہ کریں ۔

ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہاکہ عمران خان جھوٹے اور مکار آدمی ہیں وہ آصف علی زرداری کے خلاف نہیں بولیں گے کیونکہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ٗ ملک کی خدمت کرنے والے نواز شریف کے خلاف محاذ بنا لیا گیا، عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف جے آئی ٹی بننی چاہیے ساری توجہ جے آئی ٹی کی طرف ہوگئی ہے اور آصف زرداری کی 90 فیصد کرپشن پیچھے چھپ گئی ۔عابد شیر علی نے کہاکہ پاکستان دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے تاہم سیاسی مداری اور جوکر ایک جگہ پر اکٹھے ہیں یہ اداروں پر بہتان لگانے والے لوگ ہیں یہ وہی عمران خان ہیں جنہوں نے جسٹس افتخار چوہدری اور جسٹس تصدق حسین جیلانی سے معافی مانگی انہوں نے کہاکہ عدلیہ پر حملہ کر نے والا عمران خان ہے ٗعمران خان نے دو چیف جسٹسز پر حملے کئے اور الزامات لگائے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اداروں کے درمیان تصادم ہو ٗ پیپلز پارٹی کے پاس بجٹ پر بات کر نے کیلئے کوئی چیز ہے او نہ عوام کو منہ دکھانے کیلئے کوئی چیز مل رہی ہے انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ سیاسی میدان میں آئیں ۔عابد شیر علی نے کہاکہ سیاسی میدان میں آپ نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے آپ مسلم لیگ نواز کے شیروں کا مقابلہ نہیں کر سکتےٗ آپ مار کھائیں گے اور پھر سیاسی جماعتوں کو بتانا چاہتا ہوں

کہ آپ سیاست میں سیاسی طریقے سے مقابلہ کریں اداروں کے پیچھے لومڑی کی طرح چھپ کر حملہ نہ کریں ۔عابد شیر علی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور ڈوگر کورٹ بنی ٗ پنجاب میں گور نر راج لگایا گیا اور آج یہ لوگ ہمیں اداروں کے احترام کا درس دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ اعتزاز احسن پرویز مشرف دور میں ایل پی جی ٹھیکوں کا حساب دیں ۔عابد شیر علی نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زر داری کے خلاف نہیں بولے گا عزیز بلوچ نے انکشافات کئے ہیں اس پر تو عمران خان نے کبھی نہیں کہا میں دھرنا دونگا انہوں نے کہاکہ عمران خان نتھیا گلی میں سرکاری رہائش گاہ پر بیٹھ سیاسی سرگرمیاں میں حصہ لے رہا ہے ٗعمران خان تم سر کاری جگہ پر رہتے ہو ٗتمہارے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے تم نے دھوبی گھاٹ لگایا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ عزیر بلوچ میرا ساتھی نہیں تھا میرے ساتھ تو نہیں گھومتا تھا انہوں نے کہاکہ ذو الفقار نے قر آن سرپر رکھ کر آصف علی زر داری کے خلاف شہادتیں دی ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان پرویز مشرف سے رابطہ کریں جس نے شریف فیملی کا احتساب کیا ٗوہ کیا ثابت کرنا چاہتے تھے کہ تذلیل کی جا رہی ہے ٗ آف شور کمپنیوں میں شہید بینظیر کا نام بھی تھا کسی نے بلاول اور ان کے والد آصف زرداری سے نہیں پوچھا۔عابد شیر علی نے کہاکہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے اورعمران خان نے اداروں پر دباؤ ڈالنے کی سازشیں شروع کردی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر پی ٹی آئی کے ذریعے لیک ہوئی ٗتمام تحفظات سپریم کورٹ کو بتا دئیے ٗ جے آئی ٹی کا مطالبہ کرنیوالے تمام سیاسی ڈاکو ہیں ٗ کیا تمام ادارے اپنا اپنا 40،40 سال کا احتساب کرانے کو تیار ہیں ٗعزیر بلوچ پر بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے اور فریال تالپور سے پوچھنا چاہئے کہ عزیر بلوچ کس کا ساتھی تھا ٗمہران بینک لوٹنے والوں، این ایل سی اسکینڈل میں ملوث افراد اور ماڈل ایان علی پر بھی جے آئی ٹی بنائیں ٗجے آئی ٹی سب پر بنائیں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔وزیرمملکت نے کہا کہ عمران خان یہ جان لیں کہ وہ تو کیا ان کے بڑے بھی وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتے اور ہم کسی صورت بھی نوازشریف مائنس فارمولا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے ٗحق اور سچ کی فتح ہوگی، نواز شریف کا خاندان سرخرو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں چوروں کی حکومت ہے ٗ اقتدار میں آنے کے لئے نتھیا گلی میں ڈارئی کلین کی دکان کھولی ہے۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی نے طارق شفیع کو بلا کر کہا آپ پیپر پر سائین کریں ور نہ سزا دینگے ٗجے آئی ٹی کا کام یہی تھا ٗ جے آئی ٹی کو کس نے اختیار دیا کہ وہ کہے 18سال جیل جانے کیلئے تیار ہوجائیں انہوں نے کہاکہ فیصلے مفروضوں پر نہیں ہوتے ٗثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر ہوتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…