لاہور ( آن لائن) پنجاب حکومت نے پنجاب کے سرکاری کالجز میں 3 ہزار 271 نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا، سرکاری کالجز میں 1 ہزار 78 میل لیکچرار جبکہ 478فی میل اسسٹنٹ پروفیسرز بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، 201 فی میل ایسوسی ایٹ پروفیسرز، 820 میل لیکچرار، 424 میل اسسٹنٹ پروفیسر اور 197 میل ایسوسی ایٹ پروفیسرز جبکہ پنجاب کے سرکاری کالجز میں 42 میل پروفیسرز بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
حکومت پنجاب نے بھرتیوں کی منظوری دے دی، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پبلک سروس کمیشن کو اشتہار جاری کرنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
پنجاب کے سرکاری کالجز میں 3 ہزار 271 نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
10
جون 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں