اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فردوس عاشق اعوان ،نذرمحمدگوندل ،راجہ ریاض کے بعد اب پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن ،افغل وڑائچ اوربابراعوان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کےلئے پرتولناشروع کردیئے ہیں اوراس حوالے سے ان تینوں رہنمائوں نے رضامندبھی
ظاہرکردی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ندیم افضل چن، بابر اعوان اور افضل وڑائچ عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ طورپرشمولیت کااعلان کرینگے اوران رہنمائوں کوعام انتخابات میں ٹکٹ دینے کی یقین دھانی کرادی گئی ہے ۔واضح رہے کہ ندیم افضل چن اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں ۔