اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے سوشل میڈیا نے میری تقریر کو توڑ مروڑ کر دکھایا جیسے کلبھوشن سے بڑادہشتگرد ہوں ،میڈیا سے میری 14منٹ کی پوری تقریر سنائے،میرا بیان عمران خان کے روئیے کا ردعمل تھا،300کنال کے گھر میں رہنے والوں کو کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا جاتا ،میں کسی کے ہاتھوں میں نہیں کھیل رہا۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا میری 14منٹ ی پوری تقریر سنائے ۔اس موقع کے بعد میرے سارے گارڈز ہٹا لیے گئے۔
میں نے ایک لفظ بھی عدالت کے خلاف نہیں کہا ۔میرا بیان عمران خان کے روئیے کا ردعمل تھا۔نہال ہاشمی نے مزید کہا 300کنال کے گھر میں رہنے والوں کا کرئی شوکاز نوٹس نہیں دیا جاتا۔سوشل میڈیا نے میری تقریر کو توڑ مروڑ کر دکھایا۔ جیسے کلبھوشن نے بڑا دہشتگرد میں ہوں ۔انہوں نے مزید کہا میں کسی کے ہاتھوں میں نہیں کھیل رہا۔خان صاحب ساری دنیا آپ کا پیچھا چوڑ دے گی۔میں نہیں چھوڑوں گا۔میں 8دن سے تنہاتھا۔آج پہلی بار اپنی پارٹی کے لوگوں سے ملاہوں۔