منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جمشید دستی کوگرفتارکرلیاگیا

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان/مظفرگڑھ(آئی این پی)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو مظفرگڑھ پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،پولیس حکام کے مطابق جمشیددستی پر28مئی کو زبردستی ڈینگا کینال کھولنے کے مقدمہ سمیت 25 سے زائد مقدمات درج ہیں ،رکن قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے مظفرگڑھ آتے ہوئے گرفتارکیا گیا ،ان کے ہمراہ چئیرمین یونین کونسل اجمل کالرو کوبھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق جمشیددستی کو تھانہ قریشی پولیس نے چوکی ریاض آباد پر گرفتار کیا۔جمشیددستی نے 28 مئی کو زبردستی ڈینگا کینال کھول دی تھی،جس پر ان کیخلاف مقدمہ زیردفعہ353،186،438،148،149 ت پ کے تحت درج کیاگیاتھا۔پولیس نے جمشیددستی کی گاڑی سے ایک جی تھری رائفل بھی قبضہ میں لے لی ہے،دوسری طرف جمشیددستی کی گرفتاری پر پاکستان عوامی راج پارٹی کے پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں نے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔دوسری طرف پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گرفتاری کیخلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔چئیرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن فیض اللہ آفریدی نے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ؛ جمشید دستی کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے ،انہوں نے ہمیشہ غریب اور مزدور طبقے کی آوازاٹھائی ہے۔فیض اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن جمشیددستی کی گرفتاری پرشدیداحتجاج کرتی ہے۔اگر اگلے 24 گھنٹے میں جمشید دستی کو رہا ناکیا تو کراچی سے خیبر تک تیل کی سپلائی بند کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…