اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نوازشریف ضیاالحق کی پیداوارہیں اورنوازشریف نے ہی چیفس آف آرمی سٹاف سے جھگڑے کرکے تعلقات خراب کئے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہاکہ حدیبیہ پیپرز پانامہ میں الزامات بھی نواز شریف پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کا کیس بھی شریف خاندان کے خلاف ہے لیکن ان تمام مقدمات میں سے کسی ایک میں بھی ان کو سزا نہیں ہوئی ۔
عارف بھٹی نے کہاکہ پاناماکیس کے معاملے پرپاکستان کے اہم ترین ادارے کے سربراہ سے ایک اہم ترین شخصیت نے ملاقات کی اورکہاکہ اس کیس کاکوئی درمیانی راستہ نکالاجائے ،حکومت نے اس معاملے میں ملک کے اہم ترین ادارے کامڈل مین بھی معاملے حل کرانے کےلئے ڈالاہے لیکن اس ادارے کے سربراہ نے کہاکہ پاناماکیس ایک عدالتی معاملہ ہے اوراس معاملے میں ہم دخل اندازی نہیں کرسکتے اورنہ کسی کے کہنے پرایساکریں گے کیونکہ اس سے ہم ادارے کوبدنام نہیں کرسکتے ہیں ۔