ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن ،تاریخ طے ،کارکن ووٹ کیسے کاسٹ کرینگے ،عمران خان کے انصاف گروپ کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی قیادت میں انصاف گروپ اور نیک محمد خان کے احتساب گروپ کے درمیان11 جون بروز اتوار اور12 جون بروز پیر موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے مقابلہ ہوگا تحریک انصاف کے ملک بھر میںرجسٹرڈ26 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے پی ٹی آئی کے الیکشن رول کے مطابق پی ٹی آئی کا ہر رجسٹرڈ ووٹر صرف ایک پینل کو ووٹ دے سکے گا

انصاف پینل کو ووٹ دینے والے کے باقی ووٹ پینل میں شامل تمام امیدواروں کو مل جائیں گے انصاف پینل میں چیئرمین کے عہدے پر عمران خان کا مقابلہ احتساب پینل کے نیک محمد خان ، وائس چیئرمین کے عہدے پر انصاف پینل کے امیدوار شاہ محمود قریشی کا مقابلہ احتساب پینل کے سید آفتاب شاہ ، سیکرٹری جنرل کے عہدے پرا نصاف پینل کے امیدوار جہانگیر خان ترین کا مقابلہ احتساب پینل کے سابق سینیٹر و وزیر مملکت ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ہوگا جبکہ سندھ کے صدر کے عہدے کیلئے انصاف پینل کے ڈاکٹر عارف حسین علوی کا مقابلہ احتساب پینل کے راجہ اظہر خان صدر بلوچستان کے عہدے پر انصاف پینل کے امیدوار یار محمد رند کا مقابلہ احتساب پینل کے سردار خادم حسین وردک ، جنوبی پنجاب کے صدر کیلئے انصاف پینل کے امیدوار محمد اسحٰق خان خاکوانی کا مقابلہ احتساب پینل کے محمد ابراہیم خان ، سینٹرل پنجاب کے صدر کے عہدے کیلئے انصاف پینل کے امیدوار عبدالعلیم خان کا مقابلہ احتساب پینل کے منشاء سندھو ، شمالی پنجاب کے صدر کے عہدے پر انصاف پینل کے عامر محمود کیانی کا مقابلہ احتساب پینل کے یوسف خٹک ، صدر مغربی پنجاب کے صدر کے عہدے کیلئے انصاف پینل کے امیدوار فیض اللہ کموکا کا مقابلہ احتساب پینل کے میجر(ر) عبدالرحمٰن رانا ، سے ہوگا صدر کے پی کے جنوبی ریجن کے انصاف پینل کے امیدوار

علی امین گنڈا پور کا مقابلہ احتساب پینل کے ضیا اللہ بنگش ، صدر پشاور ریجن کے پی کے انصاف پینل کے امیدوار شاہ فرمان کا مقابلہ احتساب پینل کے سید عبدالصبور شاہ ، صدر مالا کنڈ ریجن کے عہدے کیلئے انصاف پینل کے امیدوار محمود خان کا مقابلہ احتساب پینل کے امیدوار عبدالمنیم خان ، صدر ہزارہ ریجن کے پی کے انصاف پینل کے امیدوار زرگل خان کا مقابلہ عبدالحق خان سے ہوگا جبکہ انصاف پینل کے صدر اسلام آباد ریجن کے امیدوار راجہ خرم نواز کا مقابلہ احتساب پینل کے راجہ قیصر غفار سے ہوگا

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…