جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

نبیل گبول اور فردوس عاشق میں تلخ جملوں کا تبادلہ ، ایک دوسرے کو کیا کچھ کہہ گئے؟

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تمہیں پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیر بنایا اور تم پی ٹی آئی سے جا ملی، تم کرپشن میں ملوث ہو، نبیل گبول، ذاتیات پر بات مت کرو، مجھے نیب نے کلین چٹ دی، سندھ میں بھٹو کے نام پر ووٹ ملتا ہے جبکہ پنجاب میں پرفارمنس دکھانی پڑتی ہے، تم بھی تو عمران کے پاس پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے آئے تھے تمہیں نہیں رکھا ۔نجی ٹی وی پروگرام میں

نبیل گبول اور ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان میں تلخ جملوں کا تبادلہ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران پیپلزپارٹی رہنما سردار نبیل گبول اور پی ٹی آئی میں حال ہی میں شامل ہونیوالی پیپلزپارٹی کی سابقہ رہنما فردوس عاشق اعوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ دونوں مخالف سیاسی رہنمائوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ زبانی حملوں سے ماحول کوکشیدہ بنا دیا، اس موقع پر دونوں رہنمائوں کو پروگرام کے اینکر چپ کرانے کی بھی کوشش کرتے رہے مگر انہوں نے کسی کی نہ سنی اور ایک دوسرے پر زبانی حملے جاری رکھے۔ پروگرام کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول نے فردوس عاشق اعوان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیر بنایا ، آپ نے کرپشن کی ہے اور اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئی ہیں ، میں نے خواتین سیاسی رہنمائوں میں کسی اور میں اتنی کرپشن نہیں دیکھی۔ اس موقع پر سردار نبیل گبول نے فردوس عاشق اعوان کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ میں کشمالہ طارق ہوں اور آپ مجھے گالیاں دے لیں گی۔ فردوس عاشق اعوان نبیل گبول کی باتوں کے جواب میں انہیں شروع میں کہتی رہیں کہ آپ ذاتیات پر بات نہ کریں میرے پی ٹی آئی میں شامل ہونے بارے آرگومنٹ کا جواب دیں مگر نبیل گبول نے ان کی کسی بات کو

سننا مناسب نہ سمجھا اور ایک ہی رو میں انہیں بہت کچھ کہہ دیا۔ فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر نبیل گبول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور پنجاب کی سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ سندھ میں ووٹ بھٹو کے نام پر ملتے ہیں جبکہ پنجاب میں پرفارمنس کی بنیاد پر ووٹ لینے پڑتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنے پر لگنے والے کرپشن الزامات کے جواب میں کہا کہ

مجھے نیب نے کلین چٹ دی اور میرے سیاسی کیرئیر سے مطمئن ہو کر عمران خان نے مجھے پی ٹی آئی میں شامل کیا۔ آپ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے آئے تھے آپ کو کرپشن کی وجہ سے پی ٹی آئی میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر جب فردوس عاشق اعوان نے نبیل گبول کو مناظرہ کا چیلنج کیا تو نبیل گبول کا کہنا تھا کہ آپ فلم اداکارہ میرا کے ساتھ مناظرہ کر لیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…