اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وکی لیکس نے انکشاف کیاہے کہ امریکہ اوربرطانیہ کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ریکارڈ تک رسائی حاصل ہے۔ یہ بات حال ہی میں جاری کردہ وکی لیکس میں سامنے آئی ۔ وکی لیکس کے مطابق امریکہ اوربرطانوی انٹیلی جنس ایجنسی(ایم آئی 6) نے برطانیہ میں ووٹرز کا ڈیٹا چوری کر کے بین الاقوامی شناخت سروس کے نام سے کمپنی قائم کی۔یہ انکشاف حال ہی میں جاری کردہ وکی لیکس میں سامنے آیا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کمپنی کو نادرا کے ریکارڈ تک کس حد تک رسائی دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ بات قابل ذکرہے کہ این ایس اے فرنٹ کمپنیوں کے ذریعے سسٹم کو نقصان پہنچاتی ہے اور پھر دنیا بھر میںگہرے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مختلف طریقہ کار اپناتی رہتی ہے۔اس میں اہم ترین بات یہ ہے کہ جب نادراکے ڈیٹاتک امریکی اوربرطانوی خفیہ ایجنسیوں کورسائی دی گئی تواس وقت وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی تھے اوروہ اس وقت کے وزیرداخلہ رحمان ملک کے ہمراہ امریکی سفارتخانے میں خودگئے تھے اوروہاں پرڈیٹا شیئرکرنے کی پیش کش کی تھی۔نادراکے اس ڈیٹامیں تمام پاکستانیوں کاہرقسم کاڈیٹاشامل ہے ۔