پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت اورافغانستان کاپاکستان میں دہشتگردی کامنصوبہ ،خفیہ ایجنسیوں کوٹارگٹ دیدیاگیا

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف ایک اورگھنائونی سازش شروع کردی گئی ،بھارت اورافغانستان کی جانب سے بیک وقت سرحدوں اورپاکستان کے اندردہشتگردی کامنصوبہ بنالیاگیا۔افغانستان میں ہونے والے خفیہ اجلاس میں پاکستان میں بھارتی ،اسرائیلی اورافغان خفیہ ایجنسیوں کی فنڈنگ پرچلنےوالی سیاسی ،لسانی اورکالعدم تنظیموں کوٹارگٹ دیدیاگیاہے ،پاکستان کے حساس اداروں نے سازش کوناکام کرنے کےلئے کام شروع کردیاہے ۔

ایک قومی اخبارکے مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کونقصان پہنچانے کےلئے سی آئی اے ،را،موساد اوراین ڈی ایس نے مشترکہ محاذکھول دیااوراس حوالے سے عالمی میڈیاکوبھی ساتھ ملانے کافیصلہ کیاہے ۔دنیابھرمیں ہونے والے خودکش حملوں اوردہشتگردی کے واقعات کاکسی نہ کسی طریقہ سے پاکستان سے تعلق جوڑنے کی کوشش کی جائے گی ۔افغانستان ،بھارت اورہمسایہ اسلامی ملک میں ہونے والی دہشتگردی کوبھی پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کوکمزورکرنے کےلئے عالمی طاقتوں نے پاکستان کے اندرلسانی کالعدم تنظیموں اورایسے تمام گروہوں جودہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ان پرکام شروع کردیاہواہے اوریہ سازش تیارکی گئی ہے کہ ایک طرف سرحدی خلاف ورزیاں اوردوسری جانب ملک کے اندرفرقہ وارانہ فسادات ،لسانی فسادات اورٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات کرواکے ایساماحول پیداکیاجائے گاکہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے اس قدرمصروف ہوجائیں کہ سرحدوں پربھی چھیڑخانی کرکے دہشتگردوں کوپاکستان کے اندرداخل کروایاجائے ۔حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے اندرموجود مفرورطالبان گروپوں کوبھی اس حوالے سے تیارکیاگیاہے اورانہی کے ذریعے پاکستان کے اندران کے باقی کارندوں کومتحرک کیاجارہاہے ۔حساس اداروں نے اس حوالے سے سخت ترین اقدامات شروع کردیئے ہیں اورپاکستان میں غیرملکی قوتوں کےلئے کام کرنے والے گروہوں کی بلاتفریق گرفتاریوں کےلئے کریک ڈائون شروع ہوگیاہے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…