پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نہال ہاشمی کے بعد طلال چوہدری بھی جے آئی ٹی پر برس پڑے، کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر جے آئی ٹی پر برس پڑے۔ طلال چوہدری اور دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ مقدمہ ایک اشتہاری کی طرف سے قائم کیا گیا جبکہ عمران خان کو کوئی پوچھنے والا اور ہتھکڑی لگانے والا بھی نہیں ہے۔ وزیراعظم کے خلاف تحقیقات اشتہاری کے کہنے پر ہو رہی ہیں۔طلال چودھری نے بتایا کہ پہلے کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے سامنے حسین، حسن نواز پیش نہیں ہوں گے جب پیش ہو گئے تو کہا گیا تعاون نہیں کر رہے اور تعاون بھی شروع ہو گیا تو کہا گیا حوصلہ نہیں پھر ایمبولینس بھی آ گئی۔

انہوں نے جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہم پہلے سے کہتے تھے جے آئی ٹی جانبدار ہے کیونکہ جے آئی ٹی تفتیش کا ادارہ ہے یا قصائی کی دکان جو ایک تصویر نہ سنبھال سکے وہ انصاف کیا کریں گے۔ کہتے ہیں یہ کیس قانونی نہیں سیاسی ہے اور ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ جےآئی ٹی کی ابتک کی کارکردگی ایک تصویر ہے۔یاد رہے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دونوں حسین نواز کی پاناما پیپر کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے معاملے پر ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں کا موقف ہے کہ یہ تصویر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر لیک کی گئی۔مذکورہ تصویر جو کسی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لیا گیا اسکرین شاٹ معلوم ہوتی ہے پر 28 مئی کی تاریخ درج ہے۔ یہ وہی دن ہے جب حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پہلی مرتبہ پیش ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…