اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے حکمران جماعت کے رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ خان کو بجٹ پر بغیر تیاری کے تقریر کروا دی ‘ رضا ربانی نے مشورہ دیا کہ موجودہ حالات میں بہتر یہی ہے کہ بغیر تیاری کے تقریر کریں‘ مشاہد اﷲ خان نے شرابی نے میرا وطن بیچ ڈالا نظم بھی سنا دی۔ دلچسپ نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہا
سینیٹر ایم حمزہ لکھ کر تقریر لائے تھے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بجٹ پر تقریر کے لئے مشاہد ہاﷲ خان کا نام لیا تو مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ بجٹ پر تقریر کی تیاری نہیں کی رضا ربانی نے کہا کہ انہیں تقریر کے لئے ضرورت نہیں ہے چیئرمین سینٹ نے کمزید کہا کہ بہتر یہی ہے کہ آج کل کے جو حالات ہیں آپ (مشاہد اﷲ خان) بغیر تیاری کے تقریر کریں۔