اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز حکومت اداروں سے ٹکرائو کیوں مول لے رہی ہے ؟ سینیٹر اعتزاز احسن کا دھماکہ خیز انکشاف

datetime 6  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اداروں سے ٹکرائو کر کے سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگرانکی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی ‘شر یف فیملی کا آج تک کبھی شفاف احتساب نہیں ہوسکا اور آج احتساب کے نام پر بھی حکمرانوں کی سازش نظر آتی ہے‘پار لیمنٹ سے باہر بھی اپوزیشن متحد ہوسکتی ہے ۔اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہ اس میں کوئی شک نہیں

کہ قطری اور سازشیں حکمرانوں کو احتساب سے بچا نہیں سکتیں بلکہ حکمرانوں کو چاہیے وہ بونگیاں مارنے کی بجائے احتساب کا سامنا کر یں اور اگر انکا دامن صاف ہے تو اپنی بے گناہی ثابت کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے اب چور مچائے شور کی پالیسی پر چل کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ کر پشن کے خلاف اپوزیشن پار لیمنٹ کے فورم پر متحد ہیں اور پار لیمنٹ سے باہر بھی اپوزیشن متحد ہوسکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…