اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

گورنمنٹ کالج کے تین دوست نوازشریف،سعیداحمد اوراسحاق ڈار،کس نے کیا کچھ کیا؟ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ تینوں دوست بُری طرح پھنس گئے

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنمنٹ کالج لاہورمیں نوازشریف ،اسحاق ڈاراورسعید احمداکھٹے پڑھتے رہے اوران کی وہاں پردوستی ہوئی جوکہ آج تک قائم ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سعید احمدبرطانیہ میں اولڈنرسنگ ہومزچلاتے تھے اوربرطانیہ میں ان کے زیرسایہ چلنے والے 25میں سے 16اولڈنرسنگ ہومزڈیفالٹرزہیں ،سعید احمدکوبرطانیہ سے لاکروزیراعظم نوازشریف کی حکومت میں ڈپٹی گورنرسٹیٹ بینک تعینات کیاگیا۔

اسحاق ڈارکے بیانات حلفی میں بھی سعید احمدکے کردارکابھی ذکرہے جبکہ جب جے آئی ٹی نے پاناماکیس کی تحقیقات شروع کی ہیں سعید احمدکونیشنل بینک کاصدربنایاگیاہے ۔سعیداحمدکاکرداریہ ہے کہ غیرملکی اکائونٹس جوکہ ہجویری مضاربہ کے نام پرکھولے گئے سابق ڈائریکٹرکے مطابق ہجویری مضاربہ کے فنڈزان اکائونٹس میں جمع کرائے گئے ہیں اوریہ فنڈزشریف خاندان کے ہیں جوبلاواسطہ ا وربلواسطہ طورپرخرچ کئے جاتے ہیں اورجب جے آئی ٹی کی تحقیقات شروع ہوئی ہیں توسعید احمدکونیشنل بینک کاصدربنادیاگیاہے تاکہ تحقیقات پراثراندازہواجاسکے ،جبکہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی سعید احمد ہی کرتے ہیں اوران کاملک میں اہم کردارہے ،سوالات یہ اٹھتے ہیں کہ سعیداحمدنے اولڈنرسنگ ہومزبرطانیہ میں قائم کئے کیاپاکستان میں غربت ختم ہوگئی تھی کہ انہوں نے اولڈنرسنگ ہومزبرطانیہ میں قائم کئے اوران کوپاکستان کس مقصد کےلئے لایاگیااوراب جے آئی ٹی کی تحقیقات شروع ہوتے ہی ان کواہم عہدے پرتعینات کردیاگیاہے جہاں پران کو50لاکھ ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہے اورانتی تنخواہ توان کوبرطانیہ میں بھی کوئی ادارہ نہیں دیتاہوگاجوکہ وہ نیشنل بینک کے صدرکی حیثیت سے لے رہے ہیں جبکہ دیگرمراعات الگ سے ہیں ،سعید احمدکے نوازشریف اوراسحاق ڈارسے دوستی بہت ہی مضبوط اورگہری ہے کہ تمام معاملات میں سعید احمد بھی ان کے ساتھ شریک ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…