ملتان(آئی این پی)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تیسری برسی پرپاکستان عوامی تحریک 17جون کو ملک گیراحتجاج کرے گی،ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہر القادری 11جون کو وطن واپس پہنچیں گے ،جس کے بعد17جون کے ملک گیر احتجاج کا لائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری 11جون کو وطن واپسی پراہم اعلان کریں گے جس سے ملکی قومی سیاست میں اہم تبدیلیاں دیکھنے کوملیں گی
جبکہ ملک بھر سے کارکنان ڈاکٹرطاہرالقادری کے استقبال کیلئے لاہورائیرپورٹ پہنچیں گے ،جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔دوسری طرف خبررساں ادارے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان راؤ عارف رضوی کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں ،شہداء ماڈل ٹاؤن کے قصاص کیلئے کسی بھی حدتک جانے کوتیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری امن پسندی کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی تیسری برسی پرملک بھر میں احتجاج کریں گے،احتجاج کی نوعیت کیا ہوگی ،اس کا فیصلہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرا لقادری کی گیارہ جون کووطن واپسی پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تین سال قبل حکمرانواں نے اپنے گلو بٹوں کو پولیس کی وردی پہناکرماڈل ٹاؤن میں جو خون کی ہولی کھیلی اس پرپوری دنیا نے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا مگرہمارے نظام انصاف کے کان پرجوں تک نہیں رینگی۔جبکہ شہدائے انقلاب کی فیملیز کے ساتھ مورخہ 17 فروری 2016 کو منعقد کی گئی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید، شہید غلام رسول کی بیوہ، شہید محمد عمر کی والدہ، شہید غلام رسول کی بہن، مسز تنویر قریشی شہید، شہید صوفی اقبال کے بیٹے سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین اور کارکنان شریک تھیں۔