اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بغیراجازت برطانیہ اورامریکہ کی نشریات دکھانامعروف ٹی وی چینل کو مہنگا پڑ گیا

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے اتھارٹی کی اجازت کے بغیر غیر ملکی چینلز کی نشریات دکھانے پر ریکارڈر ٹیلیوژن نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ(آج ٹی وی )کو اظہار وجوہ نوٹسزجاری کئے ہیں اورچینل انتظامیہ سے سات یوم یعنی 12جون 2017 ؁ء دوپہر بارہ بجے تک جواب طلب کر لیا ہے۔ آج ٹی وی پر ہفتے میں پانچ روز یعنی پیر تا جمعہ گیارہ بجے رات بی بی سی کا پروگرام ’سیر بین‘ اور شام ساڑھے سات بجے وائس آف امریکہ کا ’ویو 360‘ نشر ہوتے ہیں ۔

غیر ملکی نشریات دکھانے کا یہ اقدام پیمرا آرڈیننس 2002(ترمیمی ایکٹ 2007)کی سیکشن20(i)کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ مذکورہ قانون کے مطابق کوئی بھی لائسنس ہولڈر اتھارٹی کی اجازت کے بغیر اپنے نشریاتی حقوق کسی دوسرے میڈیا ہاؤس (چینل) کو فروخت ، منتقل یا سونپ نہیں کر سکتا ۔ ریگولیٹر نے مذکورہ خلاف ورزی پر میسرز ریکارڈر ٹیلیوژن (آج ٹی وی) کے نمائندے کو 12جون 2017 ؁ء دوپہر بارہ بجے تک ذاتی شنوائی کیلئے طلب کر لیا ہے عدم پیروی کی صورت میں یکطرفہ کاروائی کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…