اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی نے حسین نواز کی جے آئی ٹی پیشی کے دوران لیک ہونے والی تصویر کا نوٹس لے لیا ہے ۔اس تصویر کے اصلی ہونے یا نقلی ہونے کے بارے میں انکوائری کمیٹی جائز ہ لے گی ۔ جے آئی ٹی کے سربراہ معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں جے آئی ٹی کی پیشی کے دوران جوڈیشل کمیشن کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ تصویر کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ 28مئی گیارہ بج کر سینتیش منٹ کی ہے ۔تاہم ابھی تک اس کے اصلی یا نقلی ہونے کے بارے میں نہیں پتہ چلا ۔28مئی کو ڈیوٹی سر انجام دینے والے تمام افسران سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک ہلچل مچ گئی تھی ۔اس تصویر کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کے اس کو کس نے لیک کیا ہے ۔ یہ تصویر اٹھائیس مئی کی ہے جس میں وہ کرسی پر اکیلے بیٹھے نظر آرہے ہیں اور تفتیش کاروں کو جوابات دے رہے ہیں۔تجزیہ کار حیران ہیں کہ اتوار کے دن سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوگئی؟جے آئی ٹی کے تندو تیز سوالات کا جواب دینے کے بعد حسین نواز میڈیا کے سامنے آتے ہی شیر بن جاتے ہیں ۔ کل بھی جب حسین نوازپیشی کے بعد میڈیا کے سامنے آئے تو انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی جتنی بار طلب کرے گی اتنی بار پیش ہوں گے اور بہت جلد سچ سپریم کورٹ کے سامنے آ جائے گا۔