اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف رواں ہفتے پارلیمنٹ میں حکمران جماعت کے اراکین سے ملک کی تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال پر مشاورت کرینگے ، بعض اداروں کو حکومت سے متعلق متنازعہ بیان کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ، اہم آئینی سیاسی اور پارلیمانی امور پر مشاورت کے لئے وزیر اعظم کی صدارت میں 7 جون کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ، تمام وزراء کو بھی اجلاس میں ہر صورت شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،
اجلاس پر فضاء مقام مری میں ہو گا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کر دیاہے ۔ اراکین کو ہر صورت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دونوں ایوانوں میں حکومتی جماعت کے اراکین کا مشترکہ اجلاس ہو گا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اراکین پارلیمنٹ کو اہم سیاسی و آئینی معاملات پر اعتماد میں لیں گے اور پارٹی کی پوزیشن کے حوالے سے اراکین تجاویز سے آگاہ کرینگے ۔ وزیر اعظم کی طرف سے سرکردہ وزراء سے ابتدائی طور پر مشاورت کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے