بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گرمی نے پسینے نکال دیئے،بارشوں کا سلسلہ برسنے کو تیار،محکمہ موسمیات نے زبردست خبرسنادی

datetime 4  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد / کراچی /لاہور(آئی این پی )موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ پیر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج کے تیور بگڑ گئے ،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا ، گرمی نے لاہوریوں کے پسینے نکال دیئے، پارہ 45 کی حد عبور کر گیا، روزے دار بلبلا اٹھے ۔

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار اکثر میدانی علاقوں میں سورج آگ برسا نے لگا گرمی نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دیں۔ ۔ باغوں کے شہر میں بھی پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا۔سندھ کے میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ ہیں۔ دادو میں پارہ 49، سکھر میں 46، حیدر آباد، لاڑکانہ اور جیکب آباد 45 ڈگری پر جا پہنچا اور لوگوں کے ہوش ٹھکانے آ گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجا ب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں سمیت بالائی سندھ میں موسم شدید گرم، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ملک کے بیشترمیدانی علاقوں خصوصا بہاولپو، رملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو، نورپورتھل، بھکر، لاڑکانہ، موہنجوداڑو میں 49، جبکہ جیکب آباد، بینظیر آباد، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…