اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ7جون کو ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے خواہشمند ہیں، لیکن حتمی فیصلہ مری میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں ہوگا۔
بعض ماہرین کا یہ مشورہ ہے کہ پیشی سے بچنے کیلئے وزیراعظم استثنیٰ کا سہارا لیں، تاہم دوسری رائے یہ ہے کہ وزیراعظم کے تحقیقات میں شامل ہونے سے اچھا پیغام جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کےصاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔