لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اداروں سے ٹکراؤ کر کے سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگرانکی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی ‘شر یف فیملی کا آج تک کبھی شفاف احتساب نہیں ہوسکا اور آج احتساب کے نام پر بھی حکمرانوں کی سازش نظر آتی ہے‘پار لیمنٹ سے باہر بھی اپوزیشن متحد ہوسکتی ہے ۔اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے گفتگو کرتے
ہوئے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قطری اور سازشیں حکمرانوں کو احتساب سے بچا نہیں سکتیں بلکہ حکمرانوں کو چاہیے وہ بونگیاں مارنے کی بجائے احتساب کا سامنا کر یں اور اگر انکا دامن صاف ہے تو اپنی بے گناہی ثابت کر یں ۔ (ن) لیگ والے اب چور مچائے شور کی پالیسی پر چل کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ کر پشن کے خلاف اپوزیشن پار لیمنٹ کے فورم پر متحد ہیں ۔